آج کا اخبار

فٹ بال ٹورنامنٹ آٹھویں روز میں داخل جمیل سٹیڈیم میں سینکڑوں شائقین لطف اندوز ہونے لگے

 
بھکر(ڈسڑکٹ رپورٹر)ینگ ہیرو فٹ بال کلب بھکر کے زیر اہتمام 13روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ آٹھویں روز میں داخل جمیل سٹیڈیم میں سینکڑوں شائقین لطف اندوز ہونے لگے گذشتہ روز مقابلہ میں لیہ کالونی کی ٹیم سے ڈیر ہ اسماعیل خان کی ٹیم نے میدان مار کرلیا بھکر کلب بھکر کا آتش کلب ٹانک کے درمیان مقابلہ جاری میچ کے مہمان خصوصی صدر الیکٹرنک میڈیاایسوسی ایشن بھکر صدرطارق حمید ملک، چیئرمین مجلس عاملہ بھکر الیکٹرنک میڈیا الہادی میڈیسن کمپنی کے چیف ایگزیکٹوناصر عباس بلوچ تھے مہمانوں کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا بعدازان کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹوبنایا گیا اس موقع پر لاونسر کے فرائض جنرل سیکرٹری بھکر کلب بھکر اصغر علی جاوید ،چوہدری امجدنے فرائض سرانجام دیئے میچ میں پاکستان بھر سے 21ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں تحصیل ایڈمنسٹریشن نے انتظامات کیے ہوئے ہیں بھکر کے عوام نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی کارکردگی اور اطمینان کااظہاکیا ہے ۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 01:24. Filed under , , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for فٹ بال ٹورنامنٹ آٹھویں روز میں داخل جمیل سٹیڈیم میں سینکڑوں شائقین لطف اندوز ہونے لگے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery