آج کا اخبار

شاعر انقلاب فیض احمد فیض کی آج 27ویں برسی ہے۔ دو ہزار گیارہ کو بر صغیر کے عظیم شاعر و دانشور فیض احمد فیض کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے منسوب کیا گیا

http://a4.sphotos.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-snc7/s320x320/374259_10150375938587353_180148317352_8514890_1499448709_n.jpgشاعر انقلاب فیض احمد فیض کی آج 27ویں برسی ہے۔ دو ہزار گیارہ کو بر صغیر کے عظیم شاعر و دانشور فیض احمد فیض کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے منسوب کیا گیا تھا ، جنوری دو ہزار گیارہ سے شروع ہونے والی تقریبات اب اختتامی مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔

فیض کی ادبی حیثیت کو ایک دنیا تسلیم کرچکی ہے. ان کی نظمیں ،غزیلیں زبان زد عام ہیں ، فیض وہ شاعر ہیں جن کا کلام تقریبا ہر گلو کار نے گانا اپنے لیے اعزاز سمجھا۔ بیگم اختر فیض آبادی غزل گائیکی میں نمائیاں مقام رکھتی ہیں انہوں نے فیض احمد فیض احمد کی یہ غزل شام فراق اب نہ پوچھ نہایت ہی عمدہ انداز میں گائی ۔

اسی طرح فیض صاحب کی ایک بہت معروف نظم دشت تنہائی میں اے جان وفا تو
جیسے اقبال بانو کی پہچان ہی بن گئی اور لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔ کا الگ ہی رنگ جما۔ اسی طرح جب فیض احمد فیض کی مشہور غزل گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے جب مہدی حسن نے اپنے مخصوص انداز میں گائی تو جیسے کمال ہوگیا ۔

فیض احمد کی نظمیں اور غزلیں گاکر نیرہ نور اور ٹینا ثانی نے بھی فن گلو کاری میں ایک دائمی عزت اور شہرت اپنے نام لکھوالی ۔ فیض کا کلام گاکر امر ہونے والے گلوکار بذات خود فیض کیلئے خراج تحسین ہیں۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 01:26. Filed under , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for شاعر انقلاب فیض احمد فیض کی آج 27ویں برسی ہے۔ دو ہزار گیارہ کو بر صغیر کے عظیم شاعر و دانشور فیض احمد فیض کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے منسوب کیا گیا

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery