آج کا اخبار

یڈیا اور ریسکیواداروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔کسی بھی حادثہ میں بروقت اور موثر اطلاع کئی قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہے

بھکر(نمائندہ ایکسپریس)میڈیا اور ریسکیواداروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔کسی بھی حادثہ میں بروقت اور موثر اطلاع کئی قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہے یہ بات ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے ریسکیو1122کے زیرانتظام دی جانے والی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ورکشاپ کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہی اس موقع پر ڈی او ریسکیو1122نوید اقبال ،ریسکیو سیفٹی آفیسر مس عذرا شاہد،انچارج کنٹرول روم ریسکیو1122امتیاز خان ،ایس ڈی پی او امیرعبداللہ خان سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ریسکیوسیفٹی آفیسر مس عذرا شاہد نے ریسکیو1122کے کام کی نوعیت اورایمرجنسی ریسپانڈنگ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ انچارج کنٹرول روم ریسکیو1122امتیاز خان نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ اکثر صحافی صرف اتنا بتا کر فون کر دیتے ہیں کہ حادثہ ہو گیا ہے گاڑی بھیج دیں لیکن نامکمل معلومات کی بناء پر یہ آپریشن ادھورا رہ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کی ایمبولینس صرف مکمل معلومات کے بعد ہی حرکت میں آتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع میں چار ایمبولینس موجود ہیں جو حادثات کی صورت میں ریسپانس کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر گاڑی اور عملہ کی پھرتی کو چیک کرنے کیلئے گاڑیوں میں ٹریکر اور دفاتر میں سی سی ٹی کیمرے نصب ہیں جو مکمل آگہی فراہم کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع بھر میں میجر ایمرجنسی کو ریسپانڈ کیا جاتا ہے اس موقع پر ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے صحافیوں سے خطاب میں کہا کہ میڈیا اور ریسکیو اداروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور کسی بھی حادثہ میں عوام کو بروقت آگاہ کرنے کیلئے میڈیا سب سے اہم اور موثر ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ بھکر میں تمام صحافیوں کا ذمہ دار انہ رویہ قابل تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھکر پولیس نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک کانٹی جینسی پلان تشکیل دیا ہے جس میں ہر بات مکمل اور واضح طور پرلکھی گئی ہے کہ حادثہ یا ناگہانی صورتحال میں کس ادارہ نے اپنا کردار کس طرح ادا کرنا ہے دریں اثناء ایس ڈی پی او صدر امیر عبداللہ خان نے صحافیوں کو کانٹی جینسی پلان کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ فیلڈ جرنلسٹس کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت بھی دی جائی گی ۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 03:53. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for یڈیا اور ریسکیواداروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔کسی بھی حادثہ میں بروقت اور موثر اطلاع کئی قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery