آج کا اخبار

دہشت گردی اورشدت پسندی کا مقابلہ کرنے اور پاکستانی کی تعمیر وترقی کیلئے علامہ اقبال کے تصور اسلام کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے

http://www.storyofpakistan.com/images/p0525010101.jpgاسلام آباد (اے پی پی)صدرووزیراعظم پاکستان نے کہا ہے دہشت گردی اورشدت پسندی کا مقابلہ کرنے اور پاکستانی کی تعمیر وترقی کیلئے علامہ اقبال کے تصور اسلام کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ دہشت گردوں اورشدت پسندوں نے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے اسلامی تعلیمات کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی134 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں قوم پر زور دیا کہ وہ اس عہد کا اعادہ کر ے کہ پاکستان کو علامہ اقبال کی سوچ اورفکر کے مطابق ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ مقصد صرف اس وقت ہی حاصل کیا جاسکتا ہے کہ ہم اسلام کو علامہ اقبال کی تعلیمات کی روشنی میں سمجھیں اور جنگجوؤں کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ گولی اوراسلحے کے زور پر اپنا نظریہ اسلام لوگوں پر نافذ کریں۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت قوم کو علامہ اقبال کا فلسفہ اورتصور اسلام سمجھنے کی جتنی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی کیونکہ شدت پسند اورجنگجو تنگ نظری پر مبنی اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اسلامی تعلیمات کو مسخ کر کے پیش کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایک خوشحال، آزاد اور باوقار قوم بنائیں گے، پاکستان کی نظریاتی بنیاد ایک اسلامی جمہوری اور اعتدال پسند مملکت کا نام ہے جس کی سمت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا سفر جاری رکھا، ہماری حکومت اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے، پاکستان میں جمہوریت کا سفرکامیابی سے جاری ہے، ریاستی ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے علامہ اقبال نے اپنی ولولہ انگیز شاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے فہم و شعور کو ایک نئی جہت بخشی۔ علامہ اقبال نے بخوبی سمجھ لیا تھا کہ اگر مسلمانوں نے اپنے مذہب اور طرز معاشرت کے تناظر میں قومی تشخص کو اجاگر کرنا ہے تو انہیں اپنے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے تناظر میں اپنی منزل متعین کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے اجتماعی شعور اور احساس کی تہذیب اور تشکیل کی خاطر اپنی شاعری میں خودی کے ہمہ گیر فلسفہ کو پیش کیا جو بنیادی طور پر اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ ہے۔ اس طرح انہوں نے مومن کو ایک ایسی علامت کے طور پر پیش کیا جو اسلام کی عملی تصویر ہو اور مسلمانوں کی رہنمائی کے سلسلہ میں مثالی کردار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ وزیراعظم نے کہاکہ علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت نے برصغیر میں تاریخ کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 19:46. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for دہشت گردی اورشدت پسندی کا مقابلہ کرنے اور پاکستانی کی تعمیر وترقی کیلئے علامہ اقبال کے تصور اسلام کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery