آج کا اخبار

شیر دریا سندھ کی آغوش میں آباد مردم خیز خطہ میانوالی کو ضلع کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے آج 110 سال مکمل ہو گئے

File:Thal Canal.JPGمیانوالی. . ..... .کوہساروں، تھل کے ریگستان اور شیر دریا سندھ کی آغوش میں آباد مردم خیز خطہ میانوالی کو ضلع کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے آج 110 سال مکمل ہو گئے،قدرتی وسائل اور تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال میانوالی ایک روحانی پس منظر رکھتا ہے، صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سنگم پر قائم یہ ضلع ایک برگزیدہ شخصیت میاں علی کے نام سے موسوم ہے جو مغل بادشاہ اکبر کے زمانے میں اس علاقے میں تشریف لائے اور سندھ کے مشرقی کنارے پر آباد ہوئے اور پھر اس علاقے کو میاں علی آلی کہا جانے لگا جو بعد میں میانوالی بن گیا، میانوالی میں شیر شاہ سوری کی سڑک کے آثار کے علاوہ کنواں، باولی اور صدیوں پرانے مندر بھی موجود ہیں،1901 میں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے میانوالی تحصیل کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا، اس سے قبل یہ تحصیل ضلع بنوں میں تھی، میانوالی کے پہاڑ معدنیاتی دولت سے مالا مال ہیں ،، میانوالی چشمہ بیراج، چشمہ ایٹمی بجلی گھر اور مجوزہ کالا باغ ڈیم کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے، سیاست اورثقافت میں بھی میانوالی اپنا ثانی نہیں رکھتا،، مولانا کوثر نیازی، نواب آف کالاباغ، عمران خان اور عطا اللہ عیسیٰ خیلوی بھی اسی خطے میں پیدا ہوئے، میانوالی اپنے ٹرانسپورٹرز کے باعث بھی مشہہور ہے، میانوالی تاریخی حیثیت رکھنے والہ خطہ ارض ہے، لیکن احباب اقتدار کی بے رخی کے باعث اہل میانوالی یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ میانوالی وہ سرزمین ہے جسکا نہ کوئی میاں ہے، اور نہ کوئی والی۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 19:44. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for شیر دریا سندھ کی آغوش میں آباد مردم خیز خطہ میانوالی کو ضلع کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے آج 110 سال مکمل ہو گئے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery