آج کا اخبار

یوریا کھا دکی قیمت میں ہوشربا اضافہ،بوری 2000 روپے تک پہنچ گئی۔کاشتکار بلبلا اٹھے

http://www.iffco.nic.in/applications/Sajavat.nsf/b2fc05ffcb279bae652569220037cdcf/8f638955086dc41ce5256992003f6431/$FILE/khad.JPGدلے والا(قمر ندیم چودھری سے ) یوریا کھا دکی قیمت میں ہوشربا اضافہ،بوری 2000 روپے تک پہنچ گئی۔کاشتکار بلبلا اٹھے
کھاد مارکیٹ سے غائب کاشتکاروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔فرٹیلائزر کمپنیوں نے بغیر وجہ بتائے قیمت بڑھا دی ۔ڈیلر حضرات
تفصیلات کے مطابق یوریا کھاد کی قیمت میں 400 روپے اضافہ کے بعد بوری 2000 روپے کی ہوگئی ۔جس سے کاشتکاروں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔ڈیلر حضرات کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیوں نے بغیر وجہ بتائے اتنا اضافہ کیا ہے۔جبکہ کھاد کی قیمت بڑھنے سے کھاد مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے۔کھاد کی قلت اور اضافہ سے کاشتکار بلبلا اٹھے۔ ان کی مشکلات بڑھ گئیں۔واضح رہے کہ امسال قیمتوں میں تیسری بار اضافہ ہورہا ہے۔کاشتکاروں عبداللطیف میانہ ،محمد یٰسین میانہ،محمد اقبال میانہ اور حکیم تنویراختر میانہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگرحالیہ اضافہ واپس نہ کیا گیا تو نہ صرف گندم کی بوائی میں تاخیر ہوگی بلکہ اس کی پیداوارمیں بھی کمی کا خدشہ ہے۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 03:41. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for یوریا کھا دکی قیمت میں ہوشربا اضافہ،بوری 2000 روپے تک پہنچ گئی۔کاشتکار بلبلا اٹھے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery