آج کا اخبار

ایس ایچ او کلورکوٹ نے ذاتی بغض اور عناد کی وجہ سے مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ناجائز اور غیر قانونی طور پر ہوٹل میں گھس کر چھاپہ مارا ہے بیورچیف لطیف اللہ خان

کلورکوٹ (وقاص خالد)ایس ایچ او کلورکوٹ نے ذاتی بغض اور عناد کی وجہ سے مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ناجائز اور غیر قانونی طور پر ہوٹل میں گھس کر چھاپہ مارا ہے۔کوئی پرچی جواء وغیرہ نہ ہو رہا تھا۔میری موقع پر ایس ایچ او سے ملاقات اور بات چیت بھی ہوئی۔دیگر سینکڑوں افراد بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ایس ایچ او میرے ملازم کو پکڑ لے گیا۔اور مجھ سے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی جاتی رہی۔میرے انکار پر رات گئے ایف آئی آر درج کر دی گئی۔میں ایک شریف شہری اور ایک مقامی اخبار اور نیوز چینل کا نمائندہ بھی ہوں۔مجھ پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر کے مجھے پریشان کیا جا رہا ہے۔ایس ایچ او کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کے بیورچیف لطیف اللہ خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 2/11/11 کو صبح نو بجے میں اپنے ہوٹل واقع نزد جناح پبلک سکول بیٹھا تھا۔ ہوٹل میں دیگر گاہک بھی چائے وغیرہ پینے کیلئے موجود تھے۔کہ ایس ایچ او کلورکوٹ طارق اعوان اپنی سرکاری گاڑی پر دو اہلکاروں کے ہمراہ آیا اور کہا کہ کیا ہو رہا ہے۔پورے ہوٹل کی تلاشی لی۔گاہکوں کو باہر نکال دیا۔ اور میرے ایک ملازم کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھا لیا۔میں نے وجہ پوچھی تو کہا کہ ابھی چھوڑ دونگا۔ملازم کو تھانے لے گیا ۔اور رات گے تک مختلف ٹاؤٹوں کے ذریعے مجھ پر دباؤ ڈالا جاتا رہا۔اور کہا کہ جواء کروانے کی شکایت پر تمہارے خلاف مقدمہ درج کر دونگا۔انھوں نے کہا کہ اگر میں جواء کروا رہا تھا۔ تو مجھے موقع پر ہونے کے باوجود مجھے گرفتار کیوں نہ کیا گیا۔ایس ایچ نے ذاتی عناد ،بغض اور حرص کی بنیاد پر میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ناجائز اور غیر قانونی طورپر میرے ہوٹل پر چھاپہ مار کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔اس موقع پرسینکڑوں شہری موجود تھے۔جو اس بات کے گواہ ہیں کہ موقع پر کوئی جواء وغیرہ نہ ہو رہا تھا۔انھوں نے کہا قابل ذکر بات یہ ہے کہ مقدمہ درج کرنے والا تفتیشی ذوالفقار شاہ موقع موجود ہی نہ تھا۔ایس ایچ او نے تمام کاروائی فرضی کی ہے۔اور مقصد صرف اور صرف مجھے دباؤ میں ڈا ل کر بھاری رشوت وصول کرنا تھا۔میں ایس ایچ او کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جاؤں گا۔لطیف اللہ نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوغیر قانونی طور پر میرے ہوٹل کو تالا لگا رکھا ہے۔اور اس کی چابی ایس ایچ او کے پاس ہے ۔ اگر میرے ہوٹل میں کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار ایس ایچ او گا۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 03:38. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for ایس ایچ او کلورکوٹ نے ذاتی بغض اور عناد کی وجہ سے مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ناجائز اور غیر قانونی طور پر ہوٹل میں گھس کر چھاپہ مارا ہے بیورچیف لطیف اللہ خان

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery