آج کا اخبار

ریسکیو عوام کی دن رات خدمت کیلئے الرٹ ہے میڈیا اور ریسکیو کا عوام کیلئے اہم کردار ہے صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

بھکر(شیرازی)ریسکیو عوام کی دن رات خدمت کیلئے الرٹ ہے میڈیا اور ریسکیو کا عوام کیلئے اہم کردار ہے صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد اہم قدم ہے یہ بات ڈی پی او بھکر را ئے اعجاز احمد نے ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر منیجمنٹ ورکشاپ کے دوران الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے خطاب میں کہی ورکشاپ میں ڈی او ریسکیو 1122نوید اقبال ریسکیو سیفٹی آفیسر و فوکل پرسن میڈیا محترمہ عذرا شاہد انچارج کنٹرول روم امتیاز خان ڈی ایس پی امیر عبداللہ خان بھی موجود تھے آر ایس او عذرا شاہد نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس چار ایمبو لینس تین فائر بریگیڈ اور ایک ریسکیو وہیکل موجود ہیں یوں وہ 20تا 25کلومیٹر تک جاتی ہیں اس حوالے سے انہوں نے ایمر جنسی ذمہ داری کے بارے میں مکمل بریفنگ دی امتیاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو 1122نے پانچ جون 2010سے آغاز کیا تھا ہمارا کنٹرول روم کالز ویسے تو مکمل معلومات حاصل کرکے حرکت میں آتا ہے لیکن اکثر لوگ سیاسی برادری کی جانب سے ادھوری معلومات لئے آرپیشن مکمل نہیں ہوپاتا اسی طرح ہر گاڑی اور عملہ کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے اس مقصد کیلئے گاڑیوں میں ٹریکٹر اور آفس میں سی سی ٹی کیمرے نصب ہیں جو مکمل آگہی دیکر چیک اینڈ بیلنس کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں یہی نہیں بلکہ مطلوبہ مقام پر پولیس سمیت واپڈا سول ڈیفنس یا جس بھی ادارنے کی ضرورت ہوان سے رابطہ کے ذریعے پہنچنے کا کام بھی انجام دیتے ہیں ڈی پی او رائے اعجاز احمد ریسکیو کے کردار کو سراہا کہ وہ دن ہو یا رات آندھی ہو یا طوفان زلزلہ ہو یا آگ حادثہ ہو یا سانحہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرتے ہیں انہوں نے میڈیا اور ریسکیو کے کردار کو چولی دامن سے تعبیر کیا اور کہا کہ وہ حادثہ کی صدارت میں اہم اورمؤثر ذریعہ میں انہوں نے صحافیوں کے ذمہ دارانہ کردار کو زبر
دست خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ عید الاضحی پر محکمہ پولیس نے کانٹی جینسی پلان تکمیل دیا ہے جس کے بارے میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر امیر عبداللہ نے بعدازاں صحافیوں کو مکمل بریفنگ دی اور شہر بھر میں امن وامان کے حوالے سے جو مسائل عوام کو درپیش ہیں انہیں بھی حل کرانے کا وعدہ کیا۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 04:20. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for ریسکیو عوام کی دن رات خدمت کیلئے الرٹ ہے میڈیا اور ریسکیو کا عوام کیلئے اہم کردار ہے صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery