آج کا اخبار

دنیا بھر سے آئے ہوئے 25لاکھ سے زائد فرزندان اسلام (آج)ہفتہ کو وقوف عرفہ کریں گے اور میدان عرفات پہنچ کر اللہ کے حضور گڑگڑاکر دعائیں مانگیں گے

http://www.epakistannews.com/wp-content/uploads/2011/04/hajj-applications.jpg بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر سے آئے ہوئے 25لاکھ سے زائد فرزندان اسلام (آج)ہفتہ کو وقوف عرفہ کریں گے اور میدان عرفات پہنچ کر اللہ کے حضور گڑگڑاکر دعائیں مانگیں گے حجاج کرام میدان عرفات میں ہی واقع پہاڑ جیل رحمت پر یا اس کے ارد گرد جاکر دعائیں مانگیں گے جہاں رسالتمآبﷺ نے حجتہ الوداع کا آخری خطبہ ارشاد فرمایا تھا مسجد نمرہ کے خطیب مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ خطبہ حج دیں گے جمعہ کو مناسک حج کا پہلا رکن منیٰ کے خیمے بستی میں حجاج کا قیام تھا جہاں پر حجاج نے پانچ نمازیں اپنے اپنے خیموں میں ادا کیں سفید چادروں میں ملبوس ہر رنگ و نسل کے فرزند ان اسلام تلبیہ کا ورد کرتے ہوئے عرفات کی طرف ہفتہ کی صبح روانہ ہوں گے مناسک حج ادا کرنے والوں میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 25لاکھ سے زائد مسلمان شامل ہیں سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت حج کی ادائیگی سے متعلق تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کرچکی ہے سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ نائف نے کہا کہ وہ پر امن حج کے انعقاد کیلئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع استعمال کریں گے اس غرض سے سیکورٹی فورسز محکمہ صحت ہلال احمر شہری دفاع اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے عملے نے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے حج مذہب اسلام کا پانچواں رکن اور اہم ترین فرائض میں سے ایک ہے دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج 8ذی الحج سے 12ذی الحج تک پانچ دن مناسک حج ادا کرتے ہیں پہلے دن ذی الحج کو عازمین مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچتے اور رات منیٰ ہی میں بسر کی اور تمام نمازیں ادا کیں نو ذی الحج یوم عرفہ ہوتا ہے منیٰ میں نماز فجرکی ادائیگی کے بعد عازمین حج عرفات کیلئے روانہ ہوں گے منیٰ سے عرفات کا فاصلہ تقریباً تیرہ کلومیٹر ہے یہاں خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں قصر کرکے ادا کی جائیں گی حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرکے سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے جو عرفات سے چھ کلو میٹر کی دوری پر ہے مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ملا کر ادا کی جائیں گی اور پھررمی جمعرات کیلئے مطلوبہ تعداد میں کنکریاں جمع کی جائیں گی حجاج کرام رات کا بقیہ حصہ مزدلفہ میں گزارا جائے گا دس ذی الحج قربانی کا دن ہوتا ہے مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام منیٰ کو رخ کریں گے مزدلفہ سے منیٰ کا فاصلہ تقریباً نو کلو میٹر ہے منیٰ پہنچ کر اس روز صرف جمر الکبری کو جو سب سے بڑا جمرہ ہے کنکریاں ماری جائیں گی اس کے بعد جانور کی قربانی کرکے اور سر منڈوا کر حجاج کرام اپنا احرام کھول دیں گے ان اعمال کے بعد وہ مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے اس کے بعد حجاج کرام واپس منیٰ لوٹیں گے گیارہ ذی الحج کو حجاج کرام منیٰ میں ہی گزاریں گے اور زوال کے بعد ترتیب سے تینوں جمعرات یعنی الصغری ،الوسطی اور الکبری کو کنکریاں ماری جا ئیں گی اور حج کے سارے مناسک سے فارغ ہونے کے بعد مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف وداع کیا جائے گا اس طرح الوداعی طواف کی ادائیگی کے ساتھ ہی فریضہ حج مکمل ہوجائے گا ۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 04:14. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for دنیا بھر سے آئے ہوئے 25لاکھ سے زائد فرزندان اسلام (آج)ہفتہ کو وقوف عرفہ کریں گے اور میدان عرفات پہنچ کر اللہ کے حضور گڑگڑاکر دعائیں مانگیں گے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery