آج کا اخبار

ججز کی بحالی میں ایک سیاسی جماعت رکاوٹ تھی ، رمدے


سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ تین نومبر کی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ججزکی بحالی میں  ایک سیاسی جماعت رکاوٹ تھی ۔
اے آروائی ٹی وی پروگرام میں تین نومبر ایمرجنسی سے متعلق خصوصی گفتگو میں سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلیل الرحمن  نے کہا ہے کہ جج کی بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں ۔ تین نومبر کی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہماری کڑی نگرانی کی جاتی رہی ۔ججز کی بحالی میں خالصتا ایک سیاسی پارٹی رکاوٹ بنی رہی ۔صرف دوججز کی بحالی اس سیاسی جماعت کے لیے نکتہ اعتراض بنی رہی ۔
ان کے کہنا تھا کہ اس دوران ان کو مختلف جانب سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالز موصول ہوئیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ کسی جانب سے پیسے کی آفر نہیں ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کی حمایت کیلئے پریشر ڈالا گیا ۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 22:05. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for ججز کی بحالی میں ایک سیاسی جماعت رکاوٹ تھی ، رمدے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery