آج کا اخبار

لیاری ہمیشہ پیپلز پارٹی کا گڑھ رہے گا، فوزیہ وہاب

 پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ایم این اے فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ لیاری ہمیشہ پیپلز پارٹی کا گڑھ رہے گا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں بینظیر دسترخوان کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

فوزیہ وہاب نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ لیاری کے عوام پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں، اس موقع پر پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عذیر جان بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لیاری سے انتخاب لڑیں گے، اور انہیں کامیاب کرایا جائے گا۔ لیکن لٹیروں اورگینگ وار کے سرپرست ایم این اے کو لیاری میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 22:09. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for لیاری ہمیشہ پیپلز پارٹی کا گڑھ رہے گا، فوزیہ وہاب

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery