آج کا اخبار

بھکر:معروف پروفیسر و شاعر بشیر احمد بشر کی کتاب برف کی کشتی کی تقریب رونمائی ۔۔

بھکر: کے معروف مرحوم شاعر پروفیسر بشیر احمد بشر کی کیا کتاب برف کی کشتی کی تقریب رونمائی تحصیل کونسل ہال بھکر میں منعقد ہوئی اور پروفیسر بشیر احمد بشر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پروفیسر صاحب نہایت زندہ دل ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی شفیق اور ملنسار انسان تھے ہم نے ان کی پوری زندگی میں انہیں کبھی کسی پر غصہ ہوتے نہیں دیکھا اور یہ بھکر کی خوش قسمتی تھی کہ پروفیسر صاحب جیسے عظیم المرتبت انسان بھکر میں پیدا ہوئے اور یہاں کی لوگوں کی خدمت کی ۔پروفیسر بشیر احمد بشر ایک تاریخ ساز شخصیت تھے جنہیں ان کی انقلابی اور لازوال شاعری کے ذریعے اہل بھکر ہمیشہ یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مختلف علمی و ادبی سیاسی شخصیات نے ان کے پہلے شعری مجموعہ برف کی کشتی کی تقریب میں رونمائی میں کیا تقریب کی صدارت بزرگ سرائیکی شاعر نذیر احمد ڈھالہ خیلوی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی صوبائی سابق صوبائی وزیر نعیم اللہ خان شہانی، ایم پی اے ثناء اللہ خان مستی خیل ،طارق حمید ملک ،اور قاضی ظفر اقبال ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ تھے ظفر عباس ملک، پروفیسر نذیر احمد شبلی، اقبال حسین ،سید سعید الحسن شاہ ،ملک عبدالمجید اعوان ،پروفیسر قلب عباس تنویر فائز بخاری، علی حسنین چشتی، عبدالستار اعوان، محمد ثقلین رضا و دیگر نے ان کی ادب کے حوالے سے خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اپنی ذات میں مرد قلندر اور لہجے میں گھن گرج کے مالک تھے وہ آج اس تقریب میں جسمانی طور پر نہیں روحانی طور پر موجود ہیں ان کی شاعری کے نظریات اور افکار آج بھی لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں مرحوم نہ صرف علمی وادبی شخصیت تھے بلکہ ان کا شمارہ ملک کے معروف مفکر اور دانشوروں میں ہوتا تھا۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 20:26. Filed under , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for بھکر:معروف پروفیسر و شاعر بشیر احمد بشر کی کتاب برف کی کشتی کی تقریب رونمائی ۔۔

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery