آج کا اخبار

کلورکوٹ کے قصبہ میں گائے پر اسم محمد اور علی علیہ السلام لکھا ہوا

http://api.ning.com/files/eVUZPta3gb856zirENnKXO0uisHNrxoPQG7xmple8bATwQ5GnWj4rIAxPalontme3*YS4Wyrpm2anKAilP0QA74xuIU9-3GC/PANJTAN_PAK.jpg%3Fwidth%3D139%26height%3D104

کلورکوٹ کے قصبہ میں گائے پر اسم محمد اور علی علیہ السلام لکھا ہوا ۔۔
کلورکوٹ کے قصبہ چاندنی چوک کے مدرسہ تجوید القرآن کے انچارج الحاج قاری فتح خان کے پاس ایک ایسی گائے جس کی ایک سائیڈ پر قدرتی رنگوں میں یا محمدﷺ جبکہ دوسری سائیڈ پر یا علی علیہ السلام لکھا ہوا ہے اس گائے پر پاک ناموں کی زیارت کے لیے سیکڑوں افراد مدرسہ آ رہے ہیں گائے پر اسم محمد ﷺ اور اسم علی شیر خدا کے ناموں کیوجہ سے اب تک لاکھوں روپے اس گائے کی قیمت لگ چکی ہے لیکن گائے کے مالک الحاج قاری فتح خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے محبت رسول کی وجہ سے یہ گائے خریدی ہے وہ بیچنا نہیں چاہتے ہیں۔الحاج قاری فتح خان کا کہنا ہے کہ جب سے یہ گائے ان کے پاس آئی ہے اسی دن سے لیکر آج تک یہ گائے پاک ناموں کی وجہ سے کسی سایئڈ پر نہ سوتی ہے اور نہ ہی کسی سائیڈ کو زمین پر لگنے دیتی ہے انہوں کا کہنا تھا کہ گائے کی قیمت لاکھوں روپے لگی ہے لیکن وہ عاشق رسول ہیں اور وہ یہ گائے بیچنا نہیں چاہتے ہیں روزانہ سیکڑوں افراد اس گائے پر موجود قدرتی رنگوں کی زیارت کر رہے ہیں اور اللہ پاک اور اس کے رسول کی صفات بیان کر رہے ہیں

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 20:29. Filed under , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for کلورکوٹ کے قصبہ میں گائے پر اسم محمد اور علی علیہ السلام لکھا ہوا

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery