آج کا اخبار

رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،دو زخمی

http://www.ahmadmedix.com/images/logos/rescue1122.gifرشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،دو زخمی تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ خانسر کی بستی ماہنے والے کے رہائشی محمد اصغر اور محمد سلطان کا آپس میں رشتہ داری کا تنازعہ تھا جس پر محمد سلطا ن کے بیٹے محمد عمران نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اصغر ولد محمد یار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ لواحقین کے حملہ سے عمران اور اس کا والد بھی زخمی ہو گیا جن کو زخمی حالت میں ریسکیو1122نے ہسپتا ل منتقل کردیا ہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد افضل خان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پہنچ گئے اور ملزمان کو حراست میں لے کر ہسپتال پہنچا یا جبکہ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 12:09. Filed under , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،دو زخمی

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery