آج کا اخبار

فی ایکڑ پیداوار کے لئے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی پرعمل درآمد ضروری ہے رائے ظفر عباس خان

http://cdn1.wn.com/ph/img/4b/c0/5d04a184e0090692707cabb027e2-grande.jpgمنکیرہ میں ریفریشر کورس گندم کا انعقاد۔گندم ہماری غذائی اجناس کا اہم جزو ہے ۔بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے ۔فی ایکڑ پیداوار کے لئے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی پرعمل درآمد ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار رائے ظفر عباس خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع منکیرہ نے منقعدہ ریفریشر کورس گندم برائے فیلڈ سٹاف اور کاشتکاروں تحصیل منکیرہ کے آغاز کے موقع پر کہی۔بعد ازاں ڈاکٹر امیر حسین زراعت آفیسر بھکر ،چوہدری محمدعامر زراعت آفیسر توسیع منکیرہ،مہراللہ یار زراعت آفیسر توسیع حیدر آباد اور غلام مرتضی گریٹر تھل کینال نے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق تفصیلاً کسانوں اور فیلڈ سٹاف زراعت توسیع کو بتایا۔ڈاکٹر امیر حسین نے زور دیا کہ گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کیا جائے۔بیج کو کاشت کرنے سے پہلے سیڈ گریڈرکے زریع گریڈ کر کے کاشت کیاجائے۔گندم کی بجائی 15نومبر سے پہلے مکمل کرنی چاہیے۔گندم کا بیج 50کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے مزید یہ کہا کہ گندم کی ابتدائی نشونماپر زیادہ توجہ دی جائے ۔تاکہ اچھی پیداوار حاصل ہوسکے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ سیڈ گریڈر محکمہ کے پاس موجود ہے۔جس میں کسان بلا معاوضہ استفاد ہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 12:15. Filed under , , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for فی ایکڑ پیداوار کے لئے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی پرعمل درآمد ضروری ہے رائے ظفر عباس خان

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery