آج کا اخبار

مسلم لیگ ق پر تنقید کرنے والے اب اس کی خوبیوں کے معترف ہیں ملک نذر عباس کہاوڑ

http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/8/88/PML-Q-flag.pngپنجگرائیں(نامہ نگار)موجودہ حالات میں عوام کیلئے مسلم لیگ ق کا دور حکومت ایک سہانا سپنا محسوس ہوتا تھا اس دور میں مسلم لیگ ق پر تنقید کرنے والے اب اس کی خوبیوں کے معترف ہیں ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کیلئے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار سر پرست مسلم لیگ ق ضلع بھکر ملک نذر عباس کہاوڑ نے پنجگرائیں آمد کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا دور حکومت مثالی تھا عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا لاء اینڈ آرڈر کی پوزیشن مستحکم تھی اور ہر شخص کو اس کی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں اس وقت مسلم لیگ ق پر تنقید کرنے والے بھی اس دور کی خوبیوں کے معترف ہیں اور عوام کو وہ دور حکومت ایک سہانا سپنا محسوس ہوتا ہے ہم مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں علاقہ کی عوام ہمارا سرمایہ ہے ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں انشاء اللہ جو بھی ہمارے پاس آئے گا اس کو عزت ملے گی اور ان کے ہر ممکنہ مسائل کے حل کیلئے بھی سر گرمیاں رہیں گی اہل علاقہ نے ہمیں بڑی عزت بخشی ہے اور ہم ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 03:59. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for مسلم لیگ ق پر تنقید کرنے والے اب اس کی خوبیوں کے معترف ہیں ملک نذر عباس کہاوڑ

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery