آج کا اخبار

چیف منسٹر ریفارمز سکول روڈ میپ پروگرام پر مکمل عملدرآمد کر کے ہی مطلوبہ تعلیمی اصلاحات کے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیںپراجیکٹ منیجر تیمور خان

بھکر(نمائندہ ایکسپریس)چیف منسٹر ریفارمز سکول روڈ میپ پروگرام پر مکمل عملدرآمد کر کے ہی مطلوبہ تعلیمی اصلاحات کے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں یہ بات چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے پراجیکٹ منیجر تیمور خان نے ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب لاہور مہر مشتاق کے ہمراہ دورہ بھکر کے موقع پر ضلع میانوالی ،لیہ اور بھکر کے محکمہ تعلیم کے افسران اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز سے میٹنگ کے دوران کہی اس موقع پر ڈی سی او محمد آصف قریشی ،ای ڈی او ایجوکیشن سید محمد وحید الدین ،ڈی ایم او محمد آصف الرحمن ،ضلع لیہ سے ای ڈی او ایجوکیشن حافظ عبدالواحد ،ڈی ایم او لیہ کریم بخش جوتہ،اور ای ڈی او ایجوکیشن ضلع میانو الی طاہرہ چشتی اور ڈی ایم او مسز نادیہ شفیق کے علاوہ زنانہ مردانہ جملہ ڈی ای اوزاور ٹی ایز بھی موجو د تھے تیمور خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی انقلابی تعلیمی اصلاحات کے ویژن کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے اساتذہ کا بہتر ین کردار ہے اور چیف منسٹر ریفارمرز سکول روڈ میپ کے وضع کردہ اکیس انڈیکیٹرز کے اہداف حاصل کرنے کیلئے انہیں کڑوا گھونٹ پینا ہو گا انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو یقینی بناناہو گا بوگس داخلہ کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بہتر ی کیلئے سکول کونسل کے ممبران کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کو باقاعدگی سے یقینی بنا یا جاے اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹر سلائیڈ کے ذریعہ سکول ریفارمز روڈ میپ کے مطابق ماہ ستمبر میں حاصل کیے گئے نتائج کی روشنی میں پنجاب بھر کے سکولو ں کی رینکنگ کے بارے بھی افسران کو آگاہ کرتے ہوئے چیف منسٹر سکول ریفامرز روڈ میپ پروگرام کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے ضلع بھکر کی مجموعی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دیا اس موقع پر افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں سکولوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 03:48. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for چیف منسٹر ریفارمز سکول روڈ میپ پروگرام پر مکمل عملدرآمد کر کے ہی مطلوبہ تعلیمی اصلاحات کے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیںپراجیکٹ منیجر تیمور خان

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery