آج کا اخبار

چھینہ اور سیٹھ گروپ کے سیاسی اتحاد کا ردعمل سعید اکبر خان نوانی نے بھی ٹی ایم اے ہال منکیرہ میں مختصر پروگرام کر ڈالا

منکیرہ (ظریف چھینہ)چھینہ اور سیٹھ گروپ کے سیاسی اتحاد کا ردعمل سعید اکبر خان نوانی نے بھی ٹی ایم اے ہال منکیرہ میں مختصر پروگرام کر ڈالا اور عنقریب منکیرہ میں نوانی سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کردیا ان کے اس اعلان سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اس اتحاد سے کسی حد تک خطر ہے ورنہ نوانی سکرٹریٹ اس سے قبل بھی بن سکتا تھا منکیرہ کی عوام کا خیال انہیں کافی پہلے آجانا چاہیے تھا یہ خیال اس اتحاد کے بعد کیوں آیا؟ بہر حال جو بھی ہو عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ منکیرہ میں سیٹھ اور چھینہ گروپ کا اتحاد سعید اکبر خان کو منکیرہ تو لایا جو ایک خوش آئند بات ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی اتحاد اور سعید اکبر خان کی منکیرہ میں رہائش سے عوام کا بے حد فائدہ ہوگا اور انہیں بھکر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے بلکہ نوانی سیکرٹریٹ ہو یا نیا سیاسی اتحاد عوام کو اپنے مسائل کے حل سے مطلب ہے جو اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام مقامی سیاسی اتحاد کو ترجیح دیتی ہے یا پھرحسب سابق نوانی محاذکا چناؤ کرتی ہے ؟

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 10:58. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for چھینہ اور سیٹھ گروپ کے سیاسی اتحاد کا ردعمل سعید اکبر خان نوانی نے بھی ٹی ایم اے ہال منکیرہ میں مختصر پروگرام کر ڈالا

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery