آج کا اخبار

بھکر ڈگر اولکھ میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے قتل ہونے والے محمد اصغر کے بھائی کی درخواست پر دوافراد کیخلاف تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کرلیا گیا

بھکر(بیورورپورٹ) بھکر ڈگر اولکھ میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے قتل ہونے والے محمد اصغر کے بھائی کی درخواست پر دوافراد کیخلاف تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کرلیا گیاگذشتہ روز رشتہ کے تنازعہ پر سلطان اور اور اس کے بیٹے نے حملہ کرکے محمد اصغر کو قتل کردیا تھا تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ ڈگر اولکھ کے رہائشی محمد اصغر اور محمد سلطان کا آپس میں رشتہ کا تنازعہ تھا جس پر محمد سلطا ن اور اس کے بیٹے محمد عمران نے ملک احمد ۔محمد اصغر ۔محمد اکرم۔محمداقبال پر حملہ کردیا محمدسلطان نے فائرنگ کر کے محمد اصغر کو قتل کردیا جوابی حملہ میں عمران اور سلطان باپ بیٹا زخمی ہوگئے زخمیوں کو پولیس حراست میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بھکر میں داخل کردیا گیا منتقول کے بھائی حاجی احمد والد محمد یار قوم مسلم شیخ کی درخواست پر ملزمان کیخلاف تھانہ صدر بھکرمیں مقدمہ درج کرلیا زخمی حالت میں ریسکیو1122نے ہسپتا ل منتقل کردیا ہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد افضل خان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پہنچ گئے اور ملزمان کو حراست میں لے کر ہسپتال پہنچا یا جبکہ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 11:26. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for بھکر ڈگر اولکھ میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے قتل ہونے والے محمد اصغر کے بھائی کی درخواست پر دوافراد کیخلاف تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کرلیا گیا

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery