آج کا اخبار

دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے معاشرے میں قانون کے بارے آگہی اور شعور بیدار کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے

بھکر(سٹاف رپورٹر) جرائم کے فروغ کو روکنے اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے معاشرے میں قانون کے بارے آگہی اور شعور بیدار کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یہ بات ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے ضلع بھکر کے کیبل آپریٹرز اور مالکان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ محرام الحرام کی آمد ہے اور موجودہ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں پہلے سے زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے پائیں۔انہوں نے کہا کہ جدید دور میں اس وقت کیبل بھی ذرائع ابلاغ کے لئے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں تک بھی کیبل نیٹ ورک پہنچ چکا ہے۔اس لئے جرائم کے خاتمہ اور عوام میں قانون کے بارے آگہی پہنچانے کے لئے کیبل نیٹ ورک اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کیبل پر ایسی کسی قسم کی کوئی تقریر یا بات نہ چلائی جائے جس سے کسی مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی دل آزاری ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ان پر نظر رکھنا اور ان کی اطلاع اپنے سیکورٹی اداروں کو دینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور دہشت گردوں کے خلاف ہمیں اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنے کی ضرورت ہے۔اس لئے ہمیں اپنے محلہ، بازار،لاری اڈے،کاروباری مراکز،عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کرنی چاہئیے اور ان جگہوں پر کسی مشکوک شخص،بیگ،تھیلہ،لاوارث موٹر سائیکل،گاڑی،ریڑھی کو دیکھیں تو فوری طور پر اپنے قریبی پولیس اسٹیشن کو آگاہ کریں یا 15 پر اطلاع دیں۔ انہوں نے تمام کیبل آپریٹرز سے کہا کہ وہ اپنے میڈیا کے ذریعے معاشرے میں پولیس اور عوام کی ذمہ داریوں کے بارے آگاہی مہم چلائیں تاکہ عام شہریوں کو قانون کے متعلق مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔اس موقع پر کیبل آپریٹرز نے بھی اپنے مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا جس پر ڈی پی او نے ان کے فوری اور پائیدار حل کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں کیبل پر نشر کرنے کے لئے پولیس آگاہی مہم کا مواد بھی کیبل آپریٹرز کو فراہم کیا گیا۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 12:27. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے معاشرے میں قانون کے بارے آگہی اور شعور بیدار کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery