آج کا اخبار

سندھ میں مشرف دور کا بلدیاتی نظام آج ختم ہوجائے گا

سندھ میں سابق صدرپرویزمشرف دور کا بلدیاتی نظام آج شام چاربجے ختم ہو جائیگا۔ گورنر سندھ نے ایک آرڈیننس کے زریعے بلدیاتی نظام کا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا جوایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کےدرمیان اختلافات کے باعث اسمبلی سے منظورنہیں کرایاجاسکا ۔
  سندھ میں انیس سو نواسی کا بلدیاتی نظام شام چاربجے سے بحال ہوجائےگا۔ بیس جولائی کومتحدہ قومی موومنٹ کےحکومت سے الگ ہو نے کے بعد پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں کمشنری نظام اور 1979 کا بلدیاتی نظام منظور کروایا جو 17 دن جاری رہا ۔ بعد ازاں حکومت سندھ میں متحدہ کی دوبارہ شمولیت کے بعد گورنر سندھ نے ایک آرڈینیس کے ذریعے مشرف دور کا بلدیاتی نظام نافذ کیا۔ جس کی مدت آج شام چاربجے ختم ہو رہی ہے۔
شام چار بجے کے بعد سندھ بھر میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بحال ہو جائیں گے اور کراچی میں پرانے ڈی ایم سیز بحال ہو جائیں گے۔ نئے بلدیاتی نظام پرفیصلے کےلیے صدرآصف علی زرداری نےبلاول ہاؤس میں آج پی پی رہنماؤں کااہم اجلاس طلب کرلیاہے۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 21:43. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for سندھ میں مشرف دور کا بلدیاتی نظام آج ختم ہوجائے گا

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery