آج کا اخبار

تحصیل منکیرہ میں جتنا کام نوانی خاندان نے کرایا ہے اتنا کام آج تک کسی نے نہ کرایا اور نہ ہی کوئی کرا سکتا ہےسعید اکبر خان نوانی

http://www.bhakkar.com.pk/image/Saeed%20Akbar%20Khan.jpg منکیرہ(ندیم شاہد)تحصیل منکیرہ میں جتنا کام نوانی خاندان نے کرایا ہے اتنا کام آج تک کسی نے نہ کرایا اور نہ ہی کوئی کرا سکتا ہے عید الاضحی کے بعد اہل منکیرہ کیلئے مستقل سیکرٹریٹ بنایا جارہا ہے آئندہ کوئی بھی فرد بھکر کام کیلئے نہ جائے گا یہ بات سابق صوبائی وزیر ایم پی اے حلقہ پی پی 49سعید اکبر نوانی نے ٹی ایم اے ہال میں عوام سے خطاب میں کہی اس موقع پر سابق نائب ضلع ناظم رانا آفتاب احمد خان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی سعید اکبر خان نوانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ منکیرہ میں جتنا سکون سے ہمارے ووٹر نیند کرتے ہیں اتنا سکون سے دوسرا کوئی نہیں سوتا ہوگا عوام کو فرد ملکیت اور خسرہ گرداوری سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرانا ہمارا فرض ہے جسے عبادت سمجھ کر انجام دیتے ہیں جھنگ بھکر روڈ کے بارے سوال کے جواب میں سعید اکبر خان نوانی نے کہا کہ اب تک وہ ہمارے بس میں نہیں تھا لیکن اب آپ دیکھیں گے کہ تین چار ماہ کے اندر اندر یہ روڈ مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل دل سے حل کرتے ہیں آج تک ہم نے ایک پیسہ بھی کمیشن وصول نہیں کیا اگر کیا ہو تو حرام ہے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں عزت دی اور دشمنوں کی سازشوں کے با وجود 2000ء میں ہمیں احتساب کے عمل سے با عزت گزرنا پڑا انہوں نے اپنی خدمات اور عوام کی جانب سے دی گئی محبتوں کے بارے میں انشاء اللہ ہمارے مخالفین گھروں سے ہارجائیں گے۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 04:10. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

1 comments for تحصیل منکیرہ میں جتنا کام نوانی خاندان نے کرایا ہے اتنا کام آج تک کسی نے نہ کرایا اور نہ ہی کوئی کرا سکتا ہےسعید اکبر خان نوانی

  1. Niwani group waqi ek tehreek ka nam hy , mazi me bi un k sath kai ithad bny or kai ithad totey bi hn, taham is tmam tr surathal k bawjood niwani group ki luck hy k koi na koi mutbadil me unhen mil jata hy or u wo apni siasi basirat ki bunyad pr election jeet jatey hn,,,,,,,,,,, han un k sath lgny waly iron se gold bn jatey hn...
    its reality.........
    From
    wajid nawaz

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery