لاہور میں بھاٹی چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ لیں،پورا ملک آخری معرکے کی گواہی دیکھ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ صدر زرداری عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر تمہیں گالیاں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد زرداری نے خوشامدی خط لکھا، زرداری کو مداری نہ کہوں تو اور کیا کہوں ۔شہباز شریف نے کہا کہ جو شخص دن رات ملک کو لوٹ رہا ہے ، وہ صدر نہیں ہو سکتا، ساڑھے تین سال گذر گئے، ملک اندھیروں میں ڈوب گیا ہے، بجلی کی لود شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، فیکٹریوں کا پہیہ جام ہو گیا ہے، لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں، لود شیڈنگ کیخلاف مسلم لیگ ن نے دھرنا دیکر بجلی بحال کروائی۔وزیر اعلی پنجاب نے زرداری حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری حکومت نے ملکی اور قومی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، پی آئی اے اس قدر خسارے کا شکار ہو گیا ہے کہ لوگ سفر کرتے ہوئے تلاوت کر رہے ہوتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ صدر زرداری اس ملک پر بھاری ہو گیا ہے، جب تک زرداری اور اسکے ٹولے کو باہر نہین نکال دیں گے ،چین سے نہیں بیٹھین گے۔ انکا کہنا تھا کہ زرداری تم اغیار کے آگے جھکتے ہو پھر بھی بھیک نہیں ملتی، پاکستان اسلئے ترقی نہیں کر سکتا ایک منحوس شخص اقتدار پر بیٹھا ہے۔علی بابا چالیس چوروں کو جب تک ملک سے بھگا نہیں لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ہم ڈینگی کو بھگا سکتے ہیں تو زرداری سے بھی جان چھڑا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اس عظیم مجمعے کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ ملک کی اٹھارہ کرور عوام تمہارے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔آج ان ڈاکوﺅں کو ملک سے باہر نکالنا ہے اور قائد کا پاکستان ، نیا پاکستان بن کر رہے گا،