روزنامہ نوائے وقت سمیت بعض اخبارات میں اپنے نام سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ این آئی سی ایل کیس سے متعلق میڈیا سے ان کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کی گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور جو بھی کیس کسی عدالت میں زیر سماعت ہوتا ہے اس پر کمنٹس نہیں دیئے جاتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رحمان ملک نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت این آئی سی ایل کیس پر کمنٹس دیئے تھےیا نہیں آپ خود ہی ملاحظہ کیجیئے۔