آج کا اخبار

ضلع میں مقیم غیر ملکی اور افغان باشندوں کے کوائف حاصل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم نے سروے مہم شروع کر رکھا ہے

بھکر(سٹاف رپورٹر)ڈی سی او محمد آصف قریشی کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں مقیم غیر ملکی اور افغان باشندوں کے کوائف حاصل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم نے سروے مہم شروع کر رکھا ہے۔ڈی ای او ایلیمنٹری شیخ محمد رفیع کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لئے ڈی سی او کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں نے ضلع بھکر میں مقیم غیر ملکی اور افغان باشندوں کے مکمل کوائف حاصل کرنے کے لئے سروے مہم شروع کر رکھی ہے جس میں ان کے نام،ولدیت، سکونت کی جگہ، پیشہ، شناختی کارڈ نمبر،موبائل فون نمبر،فیملی کے باقی ارکان کی تعداد،موجودہ پتہ اور سابقہ پتہ کے علاوہ اگر کسی کے کرایہ دار ہیں تو اس مالک مکان کے بھی مکمل کوائف حاصل کئے جا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں شیخ محمد رفیع نے کہا کہ یہ قومی فریضہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف آپ کی جان و مال کی حفاظت ہے۔اس لئے سروے ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 12:32. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for ضلع میں مقیم غیر ملکی اور افغان باشندوں کے کوائف حاصل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم نے سروے مہم شروع کر رکھا ہے

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery