آج کا اخبار

کپاس کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکار بدحالی کے شکار۔حکومت کی طرف سے زراعت جیسے پیشے کو جان بوجھ کر ختم کرنے کا منصوبہ

http://i00.i.aliimg.com/photo/v0/111824032/USA_COTTON_FOR_BANGLADESI_BUYERS_ONLY_FAISAL.jpgمنکیرہ(نوید انصاری)کپاس کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکار بدحالی کے شکار۔حکومت کی طرف سے زراعت جیسے پیشے کو جان بوجھ کر ختم کرنے کا منصوبہ ۔آئے روز ڈیزل کھاد اور زرعی ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کر کے کاشتکار طبقہ کا استحصال کیا جارہا ہے۔جبکہ پاکستانی معیشت کا 70فیصد زراعت پر انحصار ہے ۔تحصیل منکیرہ کے گرِد نواح میں کاشت کی گئی کپاس اچھی ہونے کے باوجود کاشتکار پریشان ہے۔بجلی ،ڈیزل کھادیں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میںآئے روز اضافہ سے کاشتکار وں کی کمر توٹ گئی جبکہ کاٹن فیکٹری مالکان ،آڑھتیوں اور دیگر خریداری مراکزنے کپاس کے ریٹ از خود کم کر دیاپچھلے سال کی قیمت 5ہزار فی من اور اس سال 2ہزار فی من خریداری کی جا رہی ہے ۔جبکہ پچھلے سال ڈی اے پی 3ہزار روپے فی بوری جو اس سال 42سو روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 11:14. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for کپاس کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکار بدحالی کے شکار۔حکومت کی طرف سے زراعت جیسے پیشے کو جان بوجھ کر ختم کرنے کا منصوبہ

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery