آج کا اخبار

بھارت نے پاکستان سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاک بھارت سیکرٹری تجارت کی ملاقات چودہ نومبر کو نئی دہلی میں ہوگی۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاک بھارت سیکرٹری تجارت کی ملاقات چودہ نومبر کو نئی دہلی میں ہوگی۔
 
من موہن سنگھ نے کہا کہ ویزے کے موجودہ نظام کی جگہ آزادانہ نظام جلد نافذ کردیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا نے اسے پاکستان کی جانب سے بھارت کو تجارت کےلیے پسندیدہ ملک قرار دیے جانے کا جواب کہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم من مومن سنگھ کا کہنا ہےکہ پاکستان سے ترجیحی بنیادوں پر تجارت کے معاہدے کیلئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ویزے کا معاملہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا۔ من موہن سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے قریبی طور پر وابستہ ہیں، الزام تراشی اور جوابی الزامات کا دور اب ختم ہونا چاہئے۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 05:01. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for بھارت نے پاکستان سے ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاک بھارت سیکرٹری تجارت کی ملاقات چودہ نومبر کو نئی دہلی میں ہوگی۔

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery