آج کا اخبار

منیٰ،حجاج کرام نے احرام اتاردیا

لاکھوں مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں، حجاج کرام منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کررہے ہیں، حجاج کرام نے سرمنڈوایا اور احرام اتار دیا۔
حجاج کرام نے آج مزدلفہ سے منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے تین شیطانوں کو اکیس کنکریاں ماریں۔ اس کے بعد حجاج کرام سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی کررہے ہیں۔ قربانی کرنے والے حجاج کرام نے سرمنڈوایا اور احرام اتار دیا ہے۔
 حجاج کرام اب عام لباس میں طواف زیارت کیلیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔طواف زیارت کے بعد حجاج کرام واپس منیٰ جائیں گے اور کل شیطان کو دوبارہ کنکریاں ماریں گے۔ شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا اور حجاج کرام منگل کو غروب آفتاب سے پہلے مکہ کیلیے روانہ ہوجائیں گے رواں سال ایک سو چوراسی ممالک سے پچیس لاکھ سے زائد افراد مقدس فریضہ ادا کررہے ہیں۔ 

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 07:47. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for منیٰ،حجاج کرام نے احرام اتاردیا

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery