پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تینوں کرکٹرز کو سزا یافتہ مجرم قرار دیئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے اس سلسلے میں نئے کھلاڑیوں کو کورسز کروائے جائیں گے جبکہ کھلاڑیوں کو آئندہ ایجنٹ رکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کھلاڑیوں کی نگرانی کو سخت کرنے سمیت کھیل پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد حکومت سے استدعا کرے گی کہ وہ پارلیمنٹ میں بل پیش کرے جس میں کھیلوں میں کرپشن کو جرم قرار دیتے ہوئے اس کی سزا مقرر کی جائے تاکہ اسپورٹس سے کرپشن کا خاتمہ یقینی ہوسکے۔