آج کا اخبار

بھکر ٹوڈے کی خبر پر ایکشن جھنگ بھکر روڈ تعمیر 3سے 4ماہ میں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی

http://pap.gov.pk/uploads/previous_members/1997-2001/images/Pp41.jpgمنکیرہ(نوید انصاری)بھکر ٹوڈے کی خبر پر ایکشن جھنگ بھکر روڈ تعمیر 3سے 4ماہ میں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔27اکتوبر کو بھکر ٹوڈے میں شائع ہونے والی خبرکے بعد 3نومبر کو چاہ گوڈے والا پر ہزاروں افراد کااحتجاج اس احتجاج میں سابق MPAنجیب اللہ خان نیازی اور آفتاب بلوچ نے خطاب کیا سابق MPAنجیب اللہ خان نیازی نے خطاب میں کہا کہ اگر دس دسمبر تک جھنگ بھکر روڈ کی تعمیر شروع نہ کی گئی توسرائے مہاجر چوک پر روڈ غیر معینہ مدت کے لئے روڈ بلاک کر دیں گے۔اس دوران چاہ گوڈے والا کے مقام پر 4گھنٹے سے زائد روڈ بلاک رہا۔جس کے بعد 4نومبر کو MPAسعید اکبر خان نوانی نے تحصیل منکیرہ کا دورہ کیا اور TMAہال میں عوام اور صحافیوں سے خطاب کیا جس میں MPAسعید اکبر خان نے کہا کہ آئندہ کوئی منکیرہ کا فرد اپنا کام کے لئے بھکر نہیں جائے گابلکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوگے جس کے لئے منکیرہ میں نوانی سیکرٹریٹ جلد شروع کیا جارہاہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں جھنگ بھکر روڈ کی تعمیر کی بھی 3 سے 4ماہ تک مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر تحصیل منکیرہ کی عوام نے بھکر ٹوڈے کو ان کی اس کارگردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 11:10. Filed under , . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for بھکر ٹوڈے کی خبر پر ایکشن جھنگ بھکر روڈ تعمیر 3سے 4ماہ میں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery