آج کا اخبار

پی آئی اے کی لاجواب سروس، 2 گھنٹے پہلے پرواز اڑا دی

پی آئی اے کی لاجواب سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ مسافر پہلے پرواز میں تاخیر سے پریشان ہوتے تھے اب پروازیں قبل از وقت ہوا کے دوش پر چلی جاتی ہیں اور مسافر منہ تکتے رہ جاتے ہیں۔ مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو رات نو بجے روانہ ہونا تھا لیکن پرواز دو گھنٹے پہلے ہی پرواز کرگئی اور بیشتر مسافر ایئرپورٹ پر کھڑے رہ گئے۔


 اسی پرواز کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ مانچسٹر میں پی آئی اے کے عملے نے تمام مسافروں سے بورڈنگ کے لئے چار سو پونڈ طلب کئے اور جس مسافر نے رقم ادا نہیں کی اسے طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا گیا جس کی وجہ سے مانچسٹر ایئرپورٹ پر مسافروں اور عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسافروں کے مطابق پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہم عیدی وصول کررہے ہیں۔

Posted by Daily Bhakkar Today Bhakkar on 21:52. Filed under . You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0

0 comments for پی آئی اے کی لاجواب سروس، 2 گھنٹے پہلے پرواز اڑا دی

Leave comment

Recent Entries

Recent Comments

Photo Gallery